سعودی شہر جازان میں ریت کا طوفان

0
1222

سعودی عرب کے شہر جازان میں ریت کے طوفان نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا۔

سعودی عرب میں اچانک ریت کا طوفان اُمڈ آیا جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔ سعودی شہر جیزان میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔

ریت کے طوفان کے باعث جہازوں کی روانگی اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ، ہوا میں اُڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر وں سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY