نیب لاہورنےسابق وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کوپانچ جولائی کو پنجاب پاور کمپنی سے متعلق کیس میں طلب کر لیا۔

نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں بھی 5 جولائی کو طلب کیا ہے جب کہ اسی اسکینڈل میں راولپنڈی کے حلقہ این اے 59 سے چوہدری نثار کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قمر الاسلام کو بھی نیب نے گرفتار کیا ہے۔

آشیانہ اقبال کیس میں احد چیمہ کے خلاف تین ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا گیا ہے،،نیب نے 23افراد کےنام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کردی۔

پنجاب سےتعلق رکھنےوالےافسران اور2صوبائی سیکرٹریز،پانچ کمپنیوں کےسربراہوں کےنام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے احد چیمہ کو 21 فروری کو گرفتار کیا تھا جس پر اس وقت پنجاب کی حکومت نے شدید احتجاج کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY