چار پاکستانیوں سمیت 9 ممالک کے کوہ پیماؤں نے کے ٹو سر کرلی

0
96

ملکی اور غیر ملکی کوہ پیماؤں کی 31 رکنی ٹیم نے دو مہینوں کی جدوجہد کے بعد دنیا کی دوسرے بڑی اور خطرناک چوٹی کے ٹو سر کرلی۔

رواں برس موسم گرما میں یہ پہلی مرتبہ سر کی گئی ۔

ساتویں ٹیم میں 5 غیر ملکی خاتون اور 4 پاکستانیوں پر مشتمل تھی جس کی نمائندگی نیبالی سدپارہ داو کررہے تھے۔

کوہ پیماؤں کی ٹیم میں چین سے 2، پاکستان سے 4، جاپان سے 2، آئرلینڈ، منگولیا، میکسیکو ، سوئزرلینڈ، امریکا ، جمہوریہ چیک، بیلجیم سے ایک ایک جبکہ باقی دیگر اور دیگر نیپال سے تعلق رکھتے ہیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے ترجمان کرار حیدری نے ڈان کو بتایا کہ کوہ پیماہ گزشتہ 2 ماہ سے چوٹی سرکرنے کی کوشش کررہے تھے تاہم اب کوہ پیماہ اتوار (آج) کے روز سے نیچے آنے کے لیے اپنا سفر شروع کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلے عرب کوہ پیما سعید اور پاکستانی کوہ پیماہ مرزا علی 20 رکنی ٹیم کے ہمارہ اتوار (آج) چوٹی سرکرنے کے لیے اپنا سفر شروع کریں گے۔

سیون سمٹ ٹیم کے مینجر تنسزور گراگی نے بتایا کہ تقریباً 24 کوہ پیماؤں نے ابروزی ریجڈ کے راستے سے کامیابی چڑھائی کی۔

دوسری جانب ٹیم کے لیڈر سدپارہ نے کہا کہ ’دو مہینے کی محنت رنگ لے آئی اور ان کی ٹیم بہترین انداز میں اپنے مقصد کے حصول میں کامیاب رہی’۔

SHARE

LEAVE A REPLY