تحصیل سانگلہ ہل ضلع ننکانہ صاحب ۔ میری دادی برکت بی بی پاکستان اور ہندوستان میں بٹوارے کے وقت پاکستان آنے کیلئے اپنے تین بٹیے ” نعمت علی۔امانت علی۔شوکت” اور اپنے خاوند جلال دین کے ہمراہ پاکستان کی سرزمین کی جانب گامزن ہو گئے۔ لیکن ابھی پاکستان کی سرزمین پر داخل نہیں ہو سکے۔ کہ کچھ لوگوں نے جلال دین کو تلوار کے ساتھ شہید کر دیا۔ برکت بی بی اپنے تین بیٹوں کے ہمراہ پاکستان کی سرزمین سانگلہ ہل میں رہائش پذیر ہو گئے
چند ماہ گزارنے کے بعد یہاں کے پاس رہتے لوگوں نے دیکھا کہ ان کا رہنا نہایت مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔لوگوں نے برکت بی بی کو بولا کہ تم اپنے تینوں بیٹوں “نعمت علی۔امانت علی۔ شوکت” ابھی یہ چھوٹے ہے ان کو اک باپ کی ضرورت ہے اور تمہیں بھی زندگی کا ساتھی مل جائے گا۔ انہوں نے برکت بی بی کو دوسری شادی کیلئے رضامند کیا ۔
اب برکت بی بی کی شادی پاکستان کے رہائشی چراغ دین سے کر دی گئی ۔ اب دو بیٹے “محمد شریف۔ غلام نبی” اور دو بیٹیاں “رضیہ بی بی۔ عطیہ بی بی ” پیدا ہوئے ۔ سال 1972 میں چراغ دین وفات پا گئے ۔ چراغ دین کے پاس زمین 53 کنال اور 7 مرلے تھے اب زمین کی وراثت قرآن و سنت کے مطابق ہونا چاہیے ۔ لیکن جو پہلے باپ جلال دین کی اولاد ہے وہ ہمارے ساتھ تنازعات پر اتر آئی ہے ۔ نعمت علی۔ امانت علی محکمہ مال پٹواری اور ریونیو کے عملہ سے ملی بھگت کر کے اپنے نام پر کروانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں ۔
ان کا بھائی شوکت ہمارے ساتھ ہے اور وہ یہ سچائی لکھ کر ہمیں دے چکا ہے اور ہر فارم پر کہنے کیلئے تیار ہے کے نعمت علی۔ امانت علی جھوٹے اور دھوکا کر رہے ہیں ۔ ہمارا کیس بعدالت جناب آصف اقبال چوہدری صاحب چیف سٹلمینٹ کمشنر پنجاب لاہور 95/16 نعمت علی سراج دین وغیرہ ہے۔ لہذا ہماری درخواست ہے کہ وزیر اعظم عمران خان صاحب اس مسئلے پر جلد از جلد خود غور فرمائے۔
العرض محمد صغیر والد محمد شریف













