نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے معاملے پر ن لیگی رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو آج پھر طلب کر لیا ہے۔
نیب نے حمزہ شہباز کو آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں دن 11 بجے طلب کیا ہے، نیب نے حمزہ شہباز کو بینک اکاؤنٹ، فارن کرنسی اکاؤنٹ کی تفصیلات سمیت طلب کیا ہے۔
حمزہ شہبازاس سے قبل رمضان شوگر ملز، صاف پانی کمپنی کیس میں پیش ہو چکے ہیں، حمزہ شہباز پر رمضان شوگر ملز کیس میں فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے، نیب نے حمزہ شہباز کو 10 اپریل کو بھی طلب کیا تھا، حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ سے 17 اپریل تک ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔












