عید الفطر کے موقع پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ جاری

0
72

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر 3 سو 50 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کردیے جو جمعرات سے مخصوص بینکوں میں عوام کے لیے دستیاب ہوں گے۔

گزشتہ برس اسٹیٹ بینک نے 3 سو 42 ارب روپے کے کرنسی نوٹ جاری کیے تھے جو سال 2016 کے مقابلے میں 44 فیصد زائد تھے۔

اس حوالے سے جب اسٹیٹ بینک کے ترجمان عابد قمر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ نئے کرنسی نوٹوں کی حتمی مالیت کے بارے میں عیدالفطر کے بعد ہی بتایا جاسکتا ہے، کیوں کہ نئے نوٹوں کی طلب میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے، چناچہ نئے نوٹوں کی رسد 3 سو 50 ارب روپے سے زائد ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں میں نئے نوٹ پہنچا دیے ہیں جو عوام کے لیے جمعرات سے دستیاب ہوں گے۔

اس ضمن میں اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے حصول کے لیے طریقہ کار بھی وضع کیا ہے جو بظاہر کم مالیت کے نوٹ کے خواہشمند افراد کے لیے پیچیدہ ہے، لیکن طلب کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ عوام نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی طریقے پر عمل کرنے کے لیے تیارہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY