مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں مزید 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں تین اور کپواڑہ میں محاصرے کے دوران ایک نوجوان کو شہید کیا۔
پلواما میں بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف احتجاج کیلئے لوگ سڑکوں پر نکلے تو ان پر گولیاں، پیلٹ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، جس میں ایک نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔












