پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ریلی پر لیاری میں پتھراؤ کیا گیا ہے، علاقے میں کشیدگی کے باعث پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی انتخابی مہم کے لیے لیاری پہنچے لیکن انھیں اپنے مخالفین کی جانب سے شدید نفرت کے اظہار کا سامنا کرنا پڑا۔ پانی کے مسئلے سے پریشنا علاقہ مکین اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی ریلی پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ اس موقع خواتین چھتوں پر چڑھ گئیں اور شدید نعرہ بازی کی۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے حامی بھی میدان میں آ گئے اور مخالفین پر جوابی پتھراؤ شروع کر دیا، صورتحال کے پیشِ نظر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا جس نے مشتعل افراد پر لاٹھی چارج کر کے صورتحال کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔












