تازہ ترین
کوئٹہ کے زرغون روڈ ہر زوردار دھماکے کے نتیجے میں 7 جاں بحق جبکہ پولیس و فرنٹیئر کور (ایف سی) اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔
زرغون روڈ پر زور دار دھماکے سے چند سو میٹر کے فاصلے پر واقع صوبائی اسمبلی اور اطراف کی عمارتیں لرز اٹھیں، جبکہ سیکیورٹی اہلکار اور امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں۔
جی پی او چوک پر دھماکے میں پولیس کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، جس کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پولیس و ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں 7 جاں بحق اور پولیس و ایف سی اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جبکہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کسی غیر متعلقہ شخص کو ہسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دھماکے کے وقت بلوچستان اسمبلی کے اراکین اجلاس ختم ہونے کے بعد عمارت سے باہر نکل رہے تھے، جبکہ اسمبلی اجلاس کے باعث سیکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔
……………………
کوئٹہ کے زرغون روڈ ہر زوردار دھماکا سنا گیا جس میں جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
زرغون روڈ پر زور دار دھماکے سے صوبائی اسمبلی اور اطراف کی عمارتیں لرز اٹھیں، جبکہ سیکیورٹی اہلکار اور امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ روانہ ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کسی غیر متعلقہ شخص کو ہسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
دھماکے کے وقت بلوچستان اسمبلی کے اراکین اجلاس ختم ہونے کے بعد عمارت سے باہر نکل رہے تھے، جبکہ متعدد عمارت میں ہی موجود تھے۔












