ورلڈ کپ فٹ بال میں آج بھی 2 پری کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے جس میں برازیل کا مقابلہ میکسیکو سے اور بیلجیم کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔
فٹ بال ورلڈ کپ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ۔ روس میں ہونے والے اس میگا ایونٹ میں آج بھی دو پری کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے۔
گروپ ای کی ٹاپ اور پانچ مرتبہ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم برازیل کا مقابلہ گروپ ایف کی دوسرے نمبر کی ٹیم میکسیکو سے پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے ہوگا۔
دوسری جانب دن کے دوسرے پری کوارٹر فائنل میں گروپ جی کی نمبر ون بیلجیم کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔












