نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،علی عمران کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم کے پرنسل سیکریٹری فواد حسن فواد ، حکومت پنجاب کے سیکریٹریز علی جان اور نجم شاہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی ہے ۔

نگراں وزیرداخلہ اعظم خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کسی کو انٹرپول کے ذریعے لانے یا نہ لانے کا اختیار صرف وزارت داخلہ کے پاس ہے

SHARE

LEAVE A REPLY