ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو ترکی میں گزشتہ ماہ منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں باقاعدہ طور پر کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔ ترکی کی سپریم الیکشن کونسل کی طرف سے آج بدھ کے روز جاری ہونے والے حتمی نتائج کے مطابق صدر ایردوآن کو ڈالے گئے کُل ووٹوں کا 52.59 فیصد حصہ ملا۔ پارلیمانی انتخابات میں صدر ایردوآن کی سیاسی جماعت اے کے پارٹی نے پارلمینٹ کی کُل 600 نشستوں میں سے 295 پر کامیابی حاصل کی جبکہ اس کی اتحادی جماعت ایم ایچ پی کو 49 نشستیں ملیں۔












