امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ خلا میں اپنا مشن روانہ کرنے کے عمل سے اجتناب کرے۔ انہوں نے اپنے اس بیان میں ایران کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بیلسٹک میزائل سازی کے پروگرام سے بھی دستبرداری اختیار کرے۔
پومپیو نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اس صورت حال پر خاموشی اختیار نہیں کرے گا اور نہ ہی یہ چاہے گا کہ تہران حکومت بین الاقوامی عدم استحکام کے لیے اپنی تخریبی سرگرمیوں کو جاری رکھے۔ امریکی وزیر خارجہ نے تہران حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ اشتعال انگیزی کا خلائی پروگرام اور بیلسٹک میزائل سازی کی سرگرمیوں کو بھی ترک کر دے۔












