سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ میں سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا ۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ ڈسکہ کے علاقے میں کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد چھپا ہوا ہے ، اس پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد یوسف کو دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم سیالکوٹ میں کسی مذہبی مقام کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY