افغان سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک بم کے پھٹنے سے کم از کم چار طالبان عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ عسکریت پسندوں کی ہلاکت مشرقی افغان صوبے ننگر ہار میں ہوئی ہے۔
شدت پسندوں کے بعض حلقوں کے مطابق یہ کارروائی صوبے ننگرہار میں قدم جمانے کی کوشش میں مصروف انتہا پسند عسکری تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی ہو سکتی ہے۔
رواں برس عیدالفطر کے موقع پر طالبان کی جنگ بندی کے دوران جہادی گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے مختلف مقامات پر حکومتی اور طالبان کے ٹھکانوں کو بم حملوں سے نشانہ بنایا تھا۔ اس بم کے نصب کرنے کی ذمہ داری فی الحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔











