مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کی جدوجہد فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ جمعے کو والد نواز شریف کے ہمراہ لاہور جائیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قربانی ہم دیں گے اور آنے والی نسلوں اور قوم کو اس کا فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میں اور نواز شریف پاکستان میں جمہوریت دیکھنے والوں کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ملک میں جمہوریت دیکھنے والوں کی لڑائی ہم لڑیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جو قربانیاں دی ہیں وہ پاکستان میں پہلے کسی نے نہیں دیں اور وہ پہلے ایسے لیڈر ہیں جو سزا بھگتنے کے لیے پاکستان جا رہے ہیں، لوگ کمر درد کے بہانے بھاگ کر یہاں آ جاتے ہیں اور ایسے بھی لیڈر ہیں جنہوں نے سزا سے بچنے کے لیے پاکستان سے باہر رہنے کو ترجیح دی












