ترکی میں نئے حکم نامے کے تحت اٹھارہ ہزار سے زائد ملازمین برطرف

0
680

ترک حکام نے ایک انتظامی حکم نامے کے تحت ساڑھے اٹھارہ ہزار سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔ ان ملازمین میں پولیس، فوج اور تدریس کے شعبے سے وابستہ افراد شامل ہیں۔

اتوار کے روز سامنے آنے والےاس سرکاری حکم نامے کے مطابق جولائی 2016 میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت سے تعلق کے شبے میں سرکاری ملازمین کی برطرفی کا یہ ’آخری‘ حکم نامہ ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ برطرف کیے جانے والے افراد میں سے قریب نو ہزار کا تعلق پولیس سے اور چھ ہزار سے زائد کا تعلق فوج سے ہے۔ ترک حکام نے اس سے قبل عندیہ دیا تھا کہ ملک میں نافذ ’ہنگامی حالت‘ پیر تک ختم ہو سکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY