فارغ کیے جانے والے جج کا فیصلہ بھی معطل کیا جائے

0
600

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے پر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے ردّ عمل کا اظہار کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مختلف متنازع ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اس پر ردّ عمل کا اظہار ٹوئٹس کے ذریعے کیا ہے۔

انہوں نے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ کسی جج کو معطل کئے جانے کا نہیں بلکہ اس فیصلے کو معطل کرنے کا ہے جو اس جج نے دیا، معاملہ کسی جج کو عہدے سے نکالنے کا نہیں بلکہ اس فیصلے کو عدالتی ریکارڈ سے نکالنے کا ہے جو اس جج نے دباؤ میں دیا، معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں اس کے فیصلے کو فارغ کرنے کا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY