برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن اپنے منصب سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جانسن کے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ اُن کی جگہ پر نیا وزیر خارجہ جلد ہی مقرر کر دیا جائے گا۔

وزیراعظم ٹریزا مے نے جانسن کی بطور وزیر خارجہ خدمات کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ بریگزٹ کے وزیر ڈیوڈ ڈیوس کے مستعفی ہونے کے بعد بورس جانسن کے استعفے کو حیران کن قرار دیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY