الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نے بلدیاتی اداروں کے سربراہان معطل کردئیے ۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء کے سلسلے میں 25جولائی تک بلدیاتی اداروں کو سربراہوں کو معطل کردیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے تمام میئرز ،ڈپٹی میئرز ،چیئرمین ،وائس چیئرمین اور کنٹونمنٹ بورڈز کے سربراہان کو معطل کیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی اداروں کے سربراہان کی 25جولائی تک معطلی کا فیصلہ الیکشن کے شفاف بنانے کےلئے کیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشنز،میونسپل کارپوریشنز،میونسپل کمیٹیز یونین کونسلزکے تمام عہدے داربھی معطل رہیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY