نواز شریف اور مریم لاہور ایر پورٹ سے خصوصی جہاز سے اسلام آباد روانہ

0
981

نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ کے حج لائونج سے گرفتار کیاجس کے بعد ایک چھوٹے طیارے کے ذریعے روانہ ہو چکے ہیں

قبل ازیں نواز اور مریم سے ایف آئی اے ٹیم نے پاسپورٹ لے لئے

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ نواز شریف اور مریم نواز سے ایف آئی اے ٹیم نے پاسپورٹ لے لئے ہیں۔

نوازشریف اور مریم نواز کو طیارے سے اترنے کے بعد حج لائونج میں بٹھادیا گیا تھا جہاں نوازشریف کی ان کی والدہ سے ملاقات کرائے جانے کا امکان تھا جس کے بارے میں ابھی کوئی وضاحت نہیں ہے

اطلاعات ہیں کہ جہاز میں مسلم لیگ کے کچھ کارکنوں کی ریجرز سے ہاتھا پائی ہوئی

نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاؤ کے لئے رینجرز نے لاہور ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھالے رکھا۔

سیکیورٹی خدشات سے نمٹنے کے لئے داخلی راستوں پر بھی اہلکار الرٹ رہے۔ اس کے علاوہ موٹروے اور نیشنل ہائی ویز بھی کئی مقامات سے بند کر دی گئیں، لاہور کے کئی علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بھی جام ہے۔

لیگی کارکنوں کا اہلکاروں سے جھگڑا بھی ہوا اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کی پکڑ دھکڑ بھی جاری ہے۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اڈیالہ جیل کے اطراف کئی مقامات پر کنٹینرز رکھ کر سڑک بند کر دی گئی ہے جبکہ جگہ جگہ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ کسی بھی اجنبی شخص کو جیل روڈ پر جانے کی اجازت نہیں، تاہم مقامی افراد کو آمدورفت کی آزادی حاصل ہے

SHARE

LEAVE A REPLY