جسٹس اعجاز کے گھر پر فائرنگ کی ابتدائی رپورٹ

0
48

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن نے جاری کر دی ۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات پونے گیارہ بجے پیش آیا ، ماڈل ٹاؤن بلاک ایچ میں واقع جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر کے گیٹ کے اوپر کے حصے میں ایک گولی آ کر لگی ۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کے کرائم یونٹ کو اس کے تجزیے کے لیے بلایا گیا، کرائم یونٹ نے کرائم سین سے تمام شواہد اکٹھے کیے ۔

فارنزک سائنٹسٹ کرائم سین انویسٹی گیٹر مخدوم سعد کے مطابق واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیر کو پیش کی جائے گی، ابتدائی تجزیے کے مطابق گولی کچھ فاصلے سے فائر کی گئی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY