امریکا نے بھارت کو ہتھیاروں سے لیس کیے جا سکنے والے بڑے ’گارڈیئن‘ ڈرون فروخت کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ شروع میں ان ڈرون طیاروں کو غیر مسلح حالت میں جاسوسی کی خاطر صرف نگران پروازوں کے لیے فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

خبر ایجنسی روئٹرز کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کو اس پیشکش کی ایک اعلیٰ امریکی اہلکار اور امریکی دفاعی صنعت کے ایک اہم ذریعے نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ اگر یہ پیشکش عملی صورت اختیار کر گئی، تو یہ پہلا موقع ہو گا کہ امریکا کسی ایسے ملک کو یہ بڑے مسلح ڈرون طیارے فروخت کرے گا، جو نیٹو کا رکن نہیں ہے۔

پاکستان اور بھار ت کے مابین روایتی کشیدگی کے تناظر میں بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے یہ طیارے جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت کے پہلے ہائی ٹیک ڈرون ہوں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY