دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیئے195  کا ھدف دیا ہے۔  زمبابوے کے پہلے کھیلتے ہوئے انچاس اعشاریہ دو اوور میں 194  سکور کیا جس میں پی جے مور اور مساکادذا کی نصف سنچریاں شامل ہیں

پاکستان کی طرف سے عثمان خان نے چار اور حسن علی نے تین وکٹ لیئے

اس سے قبل

زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج بلاوایو  کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلا جارہا ہے۔

دوسرے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ٹیم پاکستان میں کپتان سرفراز احمد کے علاوہ فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان شامل ہیں۔

موسمی رپورٹ کے مطابق بلاوایو میں آج موسم خوشگوار ہے اور درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔ایکسرٹس کی رائے کے مطابق پچ پر نمی کے باعث ابتدا میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لیے مشکلات ہوسکتی ہیں اور پچ بولنگ کے لیے سازگار ہوگی۔

واضح رہے کہ سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY