ڈیرہ اسماعیل خان میں سردار اکرام خان گنڈا پور کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں میں سردار اکرام خان گنڈا پور اور ان کا ڈرائیور بھی شامل ہیں۔

سردار اکرام خان گنڈا پور تحریک انصاف کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں ،گنڈاپورڈی آئی خان کے حلقہ پی کے 99 سے امیدوار ہیں جبکہ پرویز خٹک کی کابینہ میں وزیر زراعت بھی رہے ۔

واقعے کے بعد امدادیکام شروع کر دیا گیا ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریب واقع اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، پولیس دھماکے کی کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کر رہی ہےجو دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرے گی ۔

واضح رہے کہ سردار اکرام خان گنڈا پور کے بھائی اسرار گنڈا پور2014میں ایک خودخوش دھماکے میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY