امریکا سے دیرینہ شراکت داری بحال ہو چکی: پاکستانی سفیر مسعود خان

0
2098

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ شراکت داری بحال ہو چکی ہے۔

مسعودخان نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد غیر یقینی کی مختصر مدت رہی تاہم اب پاکستان اور امریکا کے تعلقات دوبارہ ترقی اور توسیع کی راہ پر گامزن ہیں۔پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ انہوں نے امریکا سے تعلقات خراب کر کے آ بیل مجھے مار والا کام کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY