ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز شہید ہونے والے اکرام اللہ گنڈاپورکی نماز جنازہ کلاچی کالج گراؤنڈ میں ادا کردی گئی جس کے بعد انہیں آبائی علاقے میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اکرام اللہ گنڈاپورکی نمازجنازہ میں ضلعی، فوجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

اکرام اللہ گنڈا پور پی کے 99 سے تحریک انصاف کے امیدوار تھے جو گزشتہ روز خودکش حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

اکرام اللہ گنڈاپورکی شہادت کے بعد ان کے صوبائی اسمبلی کے حلقے میں الیکشن ملتوی کردیا گیا۔

ادھر ڈی آئی خان پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمہ اکرام اللہ گنڈا پور کے بیٹے آریزخان کی مدعیت میں درج ہوا۔

SHARE

LEAVE A REPLY