مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین نےکہا ہے کہ ان کی جماعت کو عام انتخابات کے لیے یکساں مواقع فراہم نہیں کیے جا رہے۔

نائیجیریا کے سابق صدر کی سربراہی میں دولت مشترکہ کے مبصرین پر مبنی 20رکنی وفد نے اسلام آباد میں سینیٹر مشاہد حسین سید سے ملاقات کی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما نےوفد کو عام انتخابات سے متعلق فیکٹ شیٹ پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ 6جولائی کو احتساب عدالت کے فیصلے میں نواز شریف کو ہر قسم کی کرپشن، کمیشن یا کک بیک کے الزامات سے بری کیا گیا۔

فیکٹ شیٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حقائق کو توڑ مروڑ کر نواز شریف کو آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔

سینیٹر مشاہد حسین نے وفد کو یہ بھی بتایا کہ ن لیگ کو الیکشن میں یکساں مواقع فراہم نہیں کیے جارہے اور بہت ہی منظم طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY