ترک فوج نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شام میں کی جانے والی فضائی کارروائیوں میں داعش کے اکاون جنگجو مارے گئے۔ ترک فوج نے آج بتایا کہ شامی شہر الباب کے علاوہ جہادیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں مجموعی طور پر پچاسی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ اس تازہ فضائی کارروائی میں عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ انقرہ حکومت نے گزشتہ برس اگست میں ترک قومی سرحد سے متصل شامی علاقوں میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف عسکری کارروائی شروع کی تھی، جس کا مقصد ان جنگجوؤں کو ملکی سرحدوں سے دور رکھنا بتایا جاتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY