اسلام آباد ہائیکورٹ میں این اے 60 میں انتخابات ملتوی کیے جانے کیخلاف پیپلزپارٹی کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے این اے 60 میں انتخابات ملتوی کیے جانے سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کو عمرقید کی سزا ملنے کے بعد الیکشن کمیشن نے اس حلقے میں انتخاب ملتوی کر دیا تھا۔

واضح رہے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت کے جج کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ 363 کلو گرام ایفیڈرین کا درست استعمال کیا گیا جبکہ ملزم حنیف عباسی باقی ایفیڈرین کے استعمال کا ثبوت نہ دے سکے۔

الیکشن کمیشن نے حنیف عباسی کی نا اہلی کے بعد راولپنڈی کےحلقے این اے 60 میں انتخابات موخرکردیے تھے اور کہا تھا کہ حلقے میں دوبارہ الیکشن کے شیڈول کااعلان بعدمیں کیاجائیگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY