پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد عام انتخابات 2018ء میں ووٹ ڈالنے کے حوالے سے کافی ایکسائٹڈ ہیں۔

زمبابوے میں تین ملکی ٹی 20 ایونٹ اور ایک روزہ سیریز میں وائٹ واش فتح کے بعد کراچی پہنچنے پر سرفراز احمد نے کہا کہ ووٹ ایک ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے کہتا ہوں کہ ووٹ قومی امانت ہے اسے ہر گز ضائع نہ کریں،عوام اپنا حق رائے دہی ضرور استعمال کریں۔

سرفراز احمد نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ زمبابوے کا دورہ بہترین رہا ،سہ فریقی ایونٹ میں آسٹریلیا کو ہرانا بڑی کامیابی تھی

SHARE

LEAVE A REPLY