پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے بیرونِ ملک سفر کرنے سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے سفر پر قدغن بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی جھوٹے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، ان کے خلاف اٹھائے گئے غیرقانونی اقدام کا ازالہ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئین میں دیئے گئے حقوق کو پامال کرنا نیازی حکومت کا وطیرہ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیازی سرکار، پیپلز پارٹی کی فعال اپوزیشن سے خوفزدہ ہے۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان سن لیں، ہم انہیں اپنی مرضی کا نقاب لگانے نہیں دیں گے، ہم جعلی مینڈیٹ والی سرکار کے جھوٹے وعدوں اور عوام دشمن پالیسیوں کا آپریشن کرتے رہیں گے












