ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران دھمکیوں کے سائے میں امریکا کے ساتھ یک طرفہ مذاکرات نہیں کرے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ امریکا بھول جائے کہ وہ دھمکیوں کا استعمال کر کے ایران کو مذاکرات پر مجبور کر سکے گا۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری ڈیل سے نکل جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں شدید کشیدگی پیدا ہوئی ہے، جب کہ حالیہ کچھ روز میں دونوں جانب سے سخت بیانات کا تبادلہ بھی دیکھا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY