مریخ پر مائع حالت میں پانی کے ایک بڑے دریا کی نشاندہی

0
2121

اطالوی سائنسدانوں نے مریخ پر مائع حالت میں پانی کےایک بڑے دریا کا پتا لگایا ہے۔ سائنس نامی امریکی جریدے کے مطابق تقریباً بیس کلومیٹر طویل یہ دریا مریخ کے قطب جنوبی پر جمی برف کے ڈیڑھ کلومیٹر نیچے موجود ہے۔ محققین کو امید ہے کہ وہ اب سرخ سیارے پر زندگی کی موجودگی کے بارے میں سوالات کے جوابات تلاش کر سکیں گے۔ سائنس دانوں کے مطابق مریخ پر پانی کی موجودگی سے اب وہاں جانے یا رہنے والے خلانوردوں کو کسی حد تک آسانی ہو سکتی ہے۔ ناسا سن 2030ء میں اپنا انسان بردار خلائی مشن مریخ پر اتارنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY