پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید نے پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا اعلان کردیا۔

عمرسرفرازچیمہ کا کہنا تھا کہ وہ نظریاتی ورکر ہیں، پارٹی کو نظریاتی ورکر سے کیسے الگ کیا جا سکتا ہے، وہ تو خود پارٹی ہوتا ہے۔

محمود الرشید نے بھی تمام تر مشکلات کے باوجود آخری دم تک ڈٹ کر کھڑے رہنے کا بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا تصور نہیں کرسکتے۔

SHARE

LEAVE A REPLY