تحدہ قومی موومنٹ نے جہانگیر ترین کے فون کے بعد آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھاتاہم فاروق ستار کو نہ روک سکی ۔

ذرائع کے مطابق فاروق ستار ایم ایم اے اور ن لیگ کی اسلام آباد میں جاری اے پی سی میں شرکت کےلئے پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی سے رابطے میں نہیں کنور نوید ہیں،مجھے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کا علم نہیں ۔

متحدہ کا اے پی سی میں نہ جانے کا فیصلہ،فاروق ستار کو نہ روک سکی
عامر خان نے کہا کہ فاروق ستار کو شرکت سے منع کیا تھا،آل پارٹیز کانفرنس میں عدم شرکت کا فیصلہ رابطہ کمیٹی نے کیا تھا۔

الیکشن 2018ء میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس میں احتجاج اور قومی اسمبلی مشترکہ حکمت عملی بنانے کے حوالے سے فیصلہ کیا جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ انتخابات کے نتائج کے حوالے سے گرینڈ اپوزیشن الائنس بنانے کی خبریں بھی زیر گردش ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY