وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل میں حل شکایات کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو چکی ہے ۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ تاریخ میں شکایات کے ازالے سے متعلق یہ سب سے بڑی تعداد ہے ۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں عوامی شکایات کا ازالہ صرف 60 دن میں کیا گیا ۔وزیراعظم نے ہم وطنوں پر زور دیا کہ وہ شکایات کے موثر ازالے کے لیےپاکستان سٹیزن پورٹل کی ایپ استعمال کریں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY