پاکستانی صوبے پنجاب کی پولیس کے جیل خانہ جات کے آئی جی شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کو ابھی تک رہا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے ہفتے کے روز بتایا کہ انہیں سپریم کورٹ کی جانب سے تحریری احکامات اب تک موصول نہیں ہوئے۔
ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں شاہد سلیم بیگ نے بتایا کہ فی الحال آسیہ بی بی کو سلامتی کی وجوہات کی بنا پر ایک نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایسی افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ آسیہ بی بی کو مبینہ طور پر رہا کیا جا چکا ہے۔ تاہم شاہد سلیم بیگ نے ان دعووں کو بے بنیاد قرار دیا۔












