مرکز اور پنجاب میں وزارتیں، پرویزالہیٰ کی عمران سے جلد ملاقات

0
46

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اور رہنما ق لیگ پرویزالہیٰ کی ملاقات جلد متوقع ہے۔ پی ٹی آئی قیادت ق لیگ کو مرکز اور پنجاب میں نمائندگی دینے کو تیار ہے۔

تحریک انصاف اورق لیگ کےرہنماؤں میں رابطہ ہوا ہے جس کے بعد عمران خان اورپرویزالہیٰ کی ملاقات بھی جلد متوقع ہے۔ تحریک انصاف، ق لیگ کو مرکز اور پنجاب میں نمائندگی دینے کو تیار ہے جس میں ق لیگ کووفاقی وزیر یا وزیرمملکت کاعہدہ دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ پنجاب میں بھی ق لیگ کو وزیر اورایک مشیرکاعہدہ دیا جا سکتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY