قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 10مخصوص نشستوں میں سے تحریک انصاف کو 5، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو دو دو جبکہ ایم ایم اے کو ایک نشست ملنے کا امکان ہے۔

قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 10 مخصوص نشستوں میں سےتحریک انصاف کے لال چند ملھی، شنیلا رتھ، رمیشن کمار ،جئے پرکاش اور جمشید تھامس کو مخصوص نشستیں ملنے کی توقع ہے۔

مسلم لیگ ن کے درشن لال اور کھیل داس کوہستانی کو مخصوص نشست ملنے کا امکان ہےجبکہ پیپلز پارٹی کے رمیش لال اور نوید عامر جیوا کو بھی مخصوص نشست ملنے کی توقع ہے۔

ایم ایم اے کے جیمز اقبال کو بھی مخصوص نشست ملنے کا امکان ہے، مخصوص نشستوں کے نوٹیفیکیشن کا اجراء نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY