قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ، سابق کپتان وقار یونس ، محمد حفیظ اور عمر گل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی۔

ملاقات میں تینوں کرکٹرز نے سابق قومی ٹیم کے کپتان کو عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر مبارک باد دی ۔

عمران خان نے قومی ٹیم کے تینوں کھلاڑیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم سب مل کر پاکستان کو کرکٹ کی نمبرون ٹیم بنائیں گے ۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ، محمد حفیظ اورعمر گل بنی گالا پہنچے تو جہانگیر ترین نے اُن کا استقبال کیا، عمران خان سے ملاقات میں سابق کپتان وقار یونس بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عمران خان نے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوکرکٹ میں نمبر ون ٹیم بنائیں گے اور کھلاڑیوں کے لیے بہترین مواقع اور زیادہ میدان فراہم کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY