انگلستان نے یکم اگست سے برمنگھم کے گراؤنڈ ایجبیسٹن میں بھارت کے خلاف پانچ ٹیسٹ کی سیریز کے پہلے میچ کا آغاز کیا تو یہ اس کا ایک ہزارواں ٹیسٹ تھا ۔ٹیسٹ کرکٹ کی 142سالہ تاریخ میں انگلستان اس اہم سنگ میل کو پہنچنے ولا پہلا ملک ہے ۔
کرکٹ کی تاریخ میں اولین ٹیسٹ میچ 1877میں انگلستان اور آسٹریلیا کے درمیان 15تا 19مارچ کو میلبورن میں کھیلا گیا تھا۔ اس لحاظ سے ان دونوں ممالک کو ٹیسٹ کرکٹ کا بانی کہا جاسکتا ہے ۔ دنیا کے اس سب سے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلستان کے کپتان جیمز للی وائٹ تھے۔ اب تک 80کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں انگلستان کی قیادت کرچکے ہیں ۔ موجودہ ٹیسٹ میچ میں یعنی 1000ویں ٹیسٹ میں انگلستان کے قائد جو روٹ ہیں جو بحیثیت کپتان اپنا 17واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں












