انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں کھیل کے اختتام تک انگلش ٹیم نے بھارتی سورمائوں کے خلاف 9 وکٹ پر 285 رنز بنالئے ہیں۔

برمنگھم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تو کپتان جو روٹ کے 80 اور جونی بیراسٹو کے 70 رنز کی بدولت پہلے دن کے اختتام پر انگلش ٹیم 9وکٹ پر 285 رنز بناسکی۔

ایجبسٹن میں بھارتی بولرز چھا گئے، انگلینڈ 285رنز 9وکٹ پر
ان دونوں کے علاوہ ٹیم کا کوئی بیٹسمین بھارتی بولرز کے سامنے ڈٹ نہ سکااور ایک ، ایک ٹیم کے 9 بیٹسمین آئوٹ ہوکر پویلین پہنچ گئے ۔

کھیل ختم ہونے تک آلراونڈر سیم کرین 24 اور اسٹورٹ براڈ ایک رن کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں تاہم بھارتی بولرز کی جانب سے روی چندرن ایشون نے 4 اور محمد شامی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY