نئی حکومت سازی کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

0
1134

قومی اسمبلی میں نئی حکومت سازی کے لئے مجوزہ شیڈول سامنے آگیا ۔نومنتخب ارکان قومی اسمبلی 5اگست تک الیکشن کمیشن کو اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نومنتخب ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 6اگست کو جاری کرےگا۔قومی اسمبلی کا اجلاس 11 اگست کو بلایا جائےگا،نئے ارکان حلف اٹھائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع سے ملنے والے مجوزہ شیڈول کے مطابق12 اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا ، 15 اگست کو نئے وزیراعظم کا انتخاب ہوگا ۔

الیکشن کمیشن 6 اگست کو صرف ان ارکان قومی اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا جنہوں نے انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع کرائی ہوگی ۔

آزاد ارکان کے رولز کے مطابق انہیں کسی بھی جماعت میں شمولیت یا آزاد حیثیت برقرار رکھنے کے حوالے سے 3دن یعنی 9 اگست تک کا وقت دیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن 10 اگست کو خواتین کی مخصوص نشستوں اور اقلیتی ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

گیارہ اگست کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب ارکان کے حلف اٹھانے کے بعداسی روز اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ۔

بارہ ا گست کوا سپیکر اور ڈپٹی ا سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا اور نو منتخب اسپیکر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق 13اگست کو وزیر اعظم کے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ، 15اگست کو وزیر اعظم کا الیکشن ہو گا اور اسی روز نو منتخب وزیر اعظم ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY