پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے سلسلے میں ایجبسٹن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو اکتیس رنز سے مات دے دی ہے۔ چوتھے دن بروز ہفتہ ایک سو چورانوے رنز کی تعاقب میں بھارتی ٹیم 162 پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں دو سو ستاسی جبکہ دوسری میں ایک سو اسّی رنز بنائے تھے۔ بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 274 رنز بنا سکی تھی۔ اس میچ کا بہترین کھلاڑی بیس سالہ انگلش آل راؤنڈر سیم کُیرن کو قرار دیا گیا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ نو اگست کو لارڈز کے میدان میں شروع ہو گا۔

اس سے قبل کھیل کے تیسرے روز انگلینڈ اپنی دوسری اننگز میں  180رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی جس میں آل رائونڈر سیم کرین 63رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے،بھارتی بولرز کی جانب سے اشانت شرما نے5، ایشون نے 3 اور یادوو نے 2 شکار کیے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY