پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج پورے ملک نے مان لیا ہمارا وزیراعظم منتخب نہیں، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ وزیراعظم ہے۔

اوچ شریف میں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک نے مان لیا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، اب تو وفاقی کابینہ میں بھی یہی بات ہوتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ضیا الحق اور پرویز مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا، پی پی اس نااہل اور کٹھ پتلی وزیراعظم کا بھی مقابلہ کررہی ہے، ہم جھکیں گے نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آخری دم تک عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے اور غریب عوام کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY