سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو قتل کیس کے حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو ایف آئی اے نے بھی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیاہے ۔
ایف آئی اے نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلہ کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا ہے ۔
ایف آئی اے نے مؤقف اختیار کیا کہ دہشت گردی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں گرفتار 5ملزمان کو بری کیا ہے۔ ان پانچوں ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں جبکہ مال مسروقہ برآمد بھی ہوا تھا،اس کے باوجود عدالت نے ان کو بری کیا۔
ایف آئی اے نے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے دو سابق پولیس افسران کو کیس میں صرف سترہ ،سترہ سال قید کی سزا سنائی ہےجو کم ہے۔
ایف آئی اے نے استدعا کی کہ اکتیس اگست کے دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔












