بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کی بھرپور کامیابی کے بعد فلم ’سلطان‘ کو بھی چین میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل عرفان خان کی پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ فلم ’ہندی میڈیم‘ نے چین میں اچھا بزنس کیا تھا اورعامر خان کی فلم ’دنگل‘ نے چین میں کامیابی نے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا جبکہ سلمان خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نےتین سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔
فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی یہی وجہ ہے کہ اب سلو میاں کی ایک اور فلم ’سلطان‘ بھی 31 اگست کو چین میں ریلیز کی جارہی ہے۔













