چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات میں جلد بہتری پیدا ہو گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلوی حکومت بے بنیاد شبہات کو ہوا دینا بند کرے تا کہ دوطرفہ تعلقات میں استحکام پیدا ہو سکے۔

وانگ یی نے سنگاپور میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کی علاقائی میٹنگ کے حاشیے میں آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ کے ساتھ ملاقات کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا۔ گزشتہ برس آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بُل نے بیجنگ حکومت پر الزام لگایا تھا کہ وہ اُن کے ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کا مرتکب ہوا ہے۔ چین نے اس الزام کی تردید کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY