پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کراچی کے مفاد میں ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی عارف علوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے اتحاد کے حوالے سے اظہار خیال کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کےمفاد میں ایم کیوایم کےساتھ اتحاد کیا،مجبوری میں نہیں انڈرسٹینڈنگ پیدا کرنے کے لیے معاہدہ کیا ہے،کوشش ہوگی کہ سندھ اورکراچی کی صورت حال کو بہتر کیا جائے۔
ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے ساتھ معاہدہ مجبوری نہیں بلکہ شہر کے مفاد میں ہے، مفاہمتی یادداشت کو میں نے پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔











